چاندی115،سونا2ہزاروپے سستا،ڈالرکی قدربھی کم
تولہ سونا 4لاکھ 8ہزار 936،دس گرام3لاکھ 50ہزار 596کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھرڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 3864 ڈالر فی اونس ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر آگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 10 ہزار936 روپے کا ہوگیا تھا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 115 روپے کی کمی سے 5228 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 276.57 روپے پر بند ہوایاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 276.60 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments