دنیا کا پہلا زہریلا اور نشہ آور میجک مشروم دریافت

دنیا کا پہلا زہریلا اور نشہ آور میجک مشروم دریافت

فلوریڈا (نیٹ نیوز)امریکا میں سائنسدانوں نے ایک ایسی غیر معمولی کھمبی دریافت کی ہے جس میں بیک وقت دو انتہائی مختلف اور خطرناک کیمیائی مادے موجود ہیں۔

 ان میں ایک ذہن پر اثر انداز ہوکر نشہ پیدا کرتا ہے ، جبکہ دوسرا جان لیوا زہر ہے ۔امریکی ریاست فلوریڈا کے دلدلی علاقوں میں دریافت ہونے والی اس چھوٹی بھوری کھمبی کو سائنسدانوں نے ڈارک میجک مشروم کا نام دیا ہے ۔ اس کا سائنسی نام گیلرینا انڈیکا ہے ۔یونیورسٹی آف فلوریڈا کے محققین کے مطابق اس کھمبی میں سائیلوسائبن اور امیٹوکسِنز نامی دو مرکبات موجود ہیں۔ سائیلوسائبن دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے اور انسان کے سوچنے ، محسوس کرنے اور چیزوں کو دیکھنے کے انداز میں تبدیلی پیدا کرسکتا ہے ، جبکہ امیٹوکسِنز انتہائی زہریلے مادے ہیں جو دنیا بھر میں کھمبیوں کے باعث ہونے والی بیشتر مہلک زہر خورانی کے واقعات کے ذمہ دار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...