انوکھا ریلوے سٹیشن، جہاں مسافروں کے سروں پر دریا

 انوکھا ریلوے سٹیشن، جہاں مسافروں کے سروں پر دریا

لندن(نیٹ نیوز)مغربی لندن کے پوش علاقے چیلسی میں واقع سلون سکوائر سٹیشن ایک بہت ہی مشہور اور انوکھا ریلوے سٹیشن ہے اور اپنے اندر ایک عجوبہ سموئے ہوئے ہے ۔

 یہاں پلیٹ فارم پر ٹرین کا انتظار کرتے مسافروں کے عین سروں کے اوپر ایک پورا دریا رواں دواں ہے اور  دریائے ویسٹبورن کے نام سے جانا جاتا ہے ۔اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ دریائے ویسٹبورن، ہیمپسٹیڈ ہیتھ سے نکل کر ہائیڈ پارک میں سرپینٹائن جھیل بناتا ہے ، اس سٹیشن کے پلیٹ فارم کے بالکل اوپر ایک بڑے لوہے کے پائپ اور پل کے ذریعے گزرتا ہے ۔ جب ٹرین پلیٹ فارم پر آتی ہے تو مسافر اپنے سر کے اوپر اس بڑے پائپ کو دیکھ سکتے ہیں جس کے اندریہ دریا بہہ رہا ہوتا ہے ، اور یہی منظر اس سٹیشن کو لندن کے باقی تمام سٹیشنوں سے مختلف اور دیکھنے کے لائق بناتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...