گندم پیداواری مقابلے ، سرسبز کاشتکاروں نے 119 ضلعی پوزیشنز جیت لیں

گندم پیداواری مقابلے ، سرسبز کاشتکاروں نے 119 ضلعی پوزیشنز جیت لیں

لاہور(بزنس ڈیسک)پنجاب کے گندم پیداواری مقابلے 26-2025 میں فاطمہ فرٹیلائزر کے سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارہ استعمال کرنے والے کاشتکاروں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 120 میں سے 119 ضلعی پوزیشنز اپنے نام کر لیں ۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سرسبز کاشتکاروں نے صوبائی سطح پر پہلی، دوسری اور تیسری, تینوں پوزیشنز حاصل کیں۔ گزشتہ سال 25-2024 کے مقابلے میں سرسبز کاشتکاروں کی ضلعی پوزیشنز کی تعداد 120 میں سے 97 تھی، جو رواں سال بڑھ کر 119 ہوگئی۔ یوں مجموعی ضلعی پوزیشنز میں ان کا حصہ تقریباً 81 فیصد سے بڑھ کر 99 فیصد سے زیادہ ہوگیا۔ مزید یہ کہ 40 میں سے 39 اضلاع میں پہلی پوزیشن بھی سرسبز کاشتکاروں نے حاصل کی۔صوبائی سطح پر پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے کسانوں میں پہلی پوزیشن سجاد حسین، مظفرگڑھ نے حاصل کی، جنہوں نے 69 من 39.4 کلو فی ایکڑ پیداوار حاصل کی۔ دوسری پوزیشن شفیق احمد، اٹک کے حصے میں آئی، جن کی فی ایکڑ پیداوار 69 من 39.1 کلو رہی، جبکہ تیسری پوزیشن محمد اصغر، رحیم یار خان نے 69 من 24 کلو فی ایکڑ پیداوار کے ساتھ حاصل کی۔ان کامیابیوں کی اہمیت فی ایکڑ حاصل ہونے والی پیداوار سے مزید واضح ہوتی ہے ۔ سرسبز کاشتکاروں نے 69 سے 70 من فی ایکڑ تک گندم حاصل کی، جبکہ ملک کی اوسط پیداوار تقریباً 33 من فی ایکڑ ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ سرسبز کاشتکاروں کا ایک ایکڑ تقریباً اتنی پیداوار دے رہا ہے جتنی قومی اوسط کے مطابق دو ایکڑ سے حاصل ہوتی ہے ۔زیادہ فی ایکڑ پیداوار نہ صرف محدود رقبے سے زیادہ گندم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ کاشتکاروں کی آمدن اور معاشی حالت بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...