دماغ کی سرجری کا اثر، مریض کو انسانوں میں بلیاں دکھنے لگیں

دماغ کی سرجری کا اثر، مریض کو انسانوں میں بلیاں دکھنے لگیں

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا کے شمال مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ نوجوان کارل دماغ کی سرجری کے بعد ایک نایاب بصری بیماری میں مبتلا ہو گیا۔

 28 سالہ کارل کے غیر معمولی طبی کیفیت میں مبتلا ہونے سے اسے انسانوں کے چہروں میں بلی جیسی آنکھیں، بڑی پتلیاں اور جلد پر بلی کے بالوں جیسے نشانات دکھائی دینے لگے ۔کارل کے اس غیر معمولی طبی معاملے کی تفصیلات طبی جریدے ‘کورٹیکس’ میں شائع کی گئی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق کارل کو چہروں کی ساخت میں تبدیلی محسوس کرنے کی ایک نایاب بیماری لاحق ہے جسے پروسوپو میٹامورفوپسیا کہا جاتا ہے ، کارل میں اس بیماری کی علامات دماغ کے دائیں حصے میں موجود شریانوں اور رگوں کی غیر معمولی ساخت دور کرنے کے لیے کی گئی سرجری کے بعد ظاہر ہوئیں، دماغ کا یہ حصہ چہروں کو پہچاننے اور سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...