بظاہر عام نظر آنے والی تصویر کی اصل اہمیت جانتے ہیں؟
پیرس(نیٹ نیوز)یہ دنیا کی پہلی رنگین یا کلر فوٹو ہے ۔جی ہاں واقعی یہ کیمرے سے کھینچی گئی دنیا کی پہلی رنگین تصویر ہے جو 1861 میں سامنے آئی تھی۔18 ویں صدی کی تیسری دہائی کے دوران کیمرے سے تصاویر کھینچنے کا آغاز ہوا تھا۔
دنیا کی پہلی محفوظ تصویر ایک فرانسیسی سائنسدان جوزف نیسفور نیپس کی ہے جو 1826 یا 1827 میں کھینچی گئی تھی۔یہ تصویر فرانس کے علاقے Burgundy کی تھی جو جوزف نیسفور نے اپنی کھڑکی سے باہر کھینچی تھی۔جسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔فوٹو گرافی کے ابتدائی طریقہ کار ڈیگیوریوٹائپ کو متعارف کرانے کے لگ بھگ 20 سال بعد سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے طبیعات دان جیمز کلرک میکسویل نے دنیا کی پہلی کلر فوٹو گراف تیار کی۔یہ دھاری دار کیڑے Tartan Ribbon کی تصویر تھی۔جیمز کلرک میکسویل نے یہ تصویر اس وقت کے مشہور فوٹوگرافر تھامس سٹن کی مدد سے تیار کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments