پہاڑ سے لڑھکتا چٹان کا ٹکڑا چلتی گاڑی پر آ گِرا، سوار محفوظ
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے صوبے سیچوان میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں پہاڑی ڈھلوان سے لڑھکتا ہوا چٹان کا ایک ٹکڑا اچانک سڑک پر چلتی گاڑی پر آ گرا۔
تاہم، گاڑی میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔حادثے کی ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑی سے ایک بہت بڑا پتھر تیزی سے نیچے لڑھکتا ہوا آتا ہے اور سفید رنگ کی پیجو 308 کار کے پچھلے حصے پر گر جاتا ہے ۔ پتھر کے زور دار ٹکرانے سے گاڑی کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ عقبی شیشہ بھی ٹوٹ کر بکھر گیا۔خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود تمام افراد اس خوفناک حادثے میں محفوظ رہے اور کسی کو خراش تک نہیں آئی۔گاڑی کے مالک نے چینی اخبار دی بیجنگ نیوز کو بتایا کہ حادثے کے وقت اس کے دو رشتہ دار گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے ۔واقعے کے دوران گاڑی کے قریب موجود خاتون راہ گیر نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments