نیند کی کمی خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے
لاہور (نیٹ نیوز)نیند کی کمی محض تھکاوٹ اور سستی کا سبب نہیں بلکہ یہ جسم کے میٹابولزم اور خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے کے نظام کو بھی متاثر کرسکتی ہے ۔
ایک نئی تحقیق میں خاص طور پر خواتین، بالخصوص سنِ یاس سے گزرنے والی خواتین میں ناکافی نیند اور انسولین کی مزاحمت کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے ، جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔طبی جریدے ‘ڈائیبیٹس کیئر’ میں شائع تحقیق کے مطابق نیند کی کمی خواتین کے جسم میں انسولین کے مؤثر استعمال کو متاثر کرسکتی ہے ۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ طویل عرصے تک مناسب نیند نہ لینا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ تحقیق کی سینئر مصنفہ میری پیئر سینٹ اونگے کے مطابق نیند محدود ہونے کی صورت میں جسم کو خون میں گلوکوز کی سطح معمول پر رکھنے کے لیے زیادہ انسولین کی ضرورت پڑتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments