بحرالکاہل کی قدیم چٹانوں میں ننھے جانداروں کی حیران کن دنیا
لاہور(نیٹ نیوز)بحرالکاہل کی گہرائیوں میں سائنس دانوں نے حیرت انگیز دنیا دریافت کی ہے جہاں دھاتوں سے بھرپور قدیم چٹانوں کے اندر انتہائی چھوٹے سمندری جاندار آباد ہیں۔
یہ جاندار ایک ملی میٹر سے بھی کم جسامت رکھتے ہیں اور ایسی چٹانوں کی باریک دراڑوں اور خالی جگہوں میں پناہ لیتے ہیں جنہیں بننے میں لاکھوں سال لگتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ان چٹانوں کو پولی میٹالک نوڈیولز کہا جاتا ہے ۔ محققین نے ننھے جانداروں کا جائزہ لیا ،چٹانوں کے اندر موجود دراڑوں کا حجم ایک ملی میٹر سے چھوٹے جانداروں کو رہائش فراہم کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے ۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت گہرے سمندر کے ماحولیاتی نظام کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بظاہر بے جان دکھائی دینے والی معدنی چٹانیں بھی سمندری حیات کے لیے اہم مسکن ہو سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments