چاندی 5228،سونا4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر مستحکم
ڈالر کا انٹربینک ریٹ ایک پیسے کی کمی سے 276.56 روپے پر بند ہوا
کراچی (بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادھر ڈالرمزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3864 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 50 ہزار596 روپے پر برقرار رہی ہے ۔یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 2000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 5228 روپے پر برقرار رہی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.56 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 276.57 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments