موبائل فونز کی درآمدات میں 45.6 فیصد اضافہ ریکارڈ

موبائل فونز کی درآمدات میں 45.6 فیصد اضافہ ریکارڈ

4ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 115.42 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ

اسلام آباد (اے پی پی)موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 45.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2026 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر 115.42 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کیے گئے 79.40 ملین ڈالر کے مقابلے میں 45.6 فیصد زیادہ ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر 40.62 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو ستمبر 2026 کے 27.76 ملین ڈالر کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر 46.3 فیصد زیادہ جبکہ گزشتہ سال اکتوبر کے 18.47 ملین ڈالر کے مقابلے میں سالانہ بنیادوں پر 120 فیصد زیادہ ہے ۔واضح رہے کہ مالی سال 2026 کے دوران موبائل فونز کی مجموعی درآمدات کا حجم 320.10 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...