مرکنٹائل ایکسچینج میں 45.923 ارب کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 45.923 ارب کے سودے

سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، مالیت29ارب رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 45.923 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 96,474 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (29.296 ارب روپے) میں ہواجس کے بعد نیسڈیک 100 (6.929 ارب روپے)، چاندی (2.878 ارب روپے)، کرنسی معاہدوں (2.106 ارب روپے)، خام تیل (1.953 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (835.074 ملین روپے)، تانبہ (690.360 ملین روپے)، برینٹ خام تیل (440.801 ملین روپے)، قدرتی گیس (132.384 ملین روپے)، پلاٹینم (121.413 ملین روپے)، پیلیڈیم (109.146 ملین روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (66.149 ملین روپے)، ڈاؤ جونز (28.821 ملین روپے) اور ایلومینم (4.268 ملین روپے) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...