پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے عوامی آگہی مہم کا آغاز
محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی روک تھام اور متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کے لئے عوامی آگاہی مہم شروع کی جارہی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی روک تھام اور متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کے لئے عوامی آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں سوشل ویلفیئر آفیسر حافظ کاشف نثار کوفوکل پرسن مقررکیا گیا ہے جبکہ میڈیکل سوشل آفیسر عائشہ انجم اوراسسٹنٹ صنعت زار محمداسلم ماسٹرٹرینرز ہونگے جو عوامی مقامات کادورہ کرکے شہریوں کوآگہی دیں گے ۔