ڈاکٹر رابعہ سرفراز کی رہائش گاہ پر محفل حمد ونعت کا انعقاد
جی سی یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ سرفراز ،وکیل شاہد سرفراز اور شہزاد سرفرازکے والد محترم ،نامور وکیل چوہدری سرفراز احمد کے ایصال ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ رچناٹائون ون میں قرآن خوانی اور محفل نعت کا اہتمام کیا گیا
فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب،ایم پی اے لطیف نذر، وکلا ء و دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر بارگاہ رسالت مآب ﷺمیں گلہائے عقیدت پیش جبکہ آخر میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔