اداروں میں تمباکونوشی کیخلاف ایکشن کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی محکموں کے سربراہوں کو انسدا دتمباکو نوشی قوانین پر عملدرآمد کرانیکی ہدایت جاری کر دیں ،عوامی سطح پر نقصانات بارے آگاہی مہم بھی شروع کرنیکی ہدایت
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر)سرکاری ا کے بڑھتے ہوئے رجحان کیخلاف ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے تمام ضلعی محکموں کے سربراہوں کو انسدا دتمباکو نوشی قوانین پر عملدرآمد کرانے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہیں ۔انہوں نے کہا اس سلسلے میں فیصل آباد کو تمباکو نوشی کے دھوئیں سے پاک ضلع بنانے کیلئے عوامی سطح پر اسکے نقصانات اور قوانین کے بارے میں موثر آگاہی مہم بھی شروع کریں۔ انہوں نے بتایا ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کی سربراہی میں تمباکو کنٹرول سیل بھی قائم ہے۔ انہوں نے پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس،پی ایچ اے، پنجاب فوڈ اتھارٹی، ایکسائز، ہیلتھ، ایجوکیشن، اسسٹنٹ کمشنرز، سوشل ویلفیئر،چیف آفیسرز، کالجز، ٹرانسپورٹ، سٹیشن سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے، اوقاف، ایوان صنعت و تجارت،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ، یونیورسٹیز ، ہسپتالوں کو اپنے دفاتر /اداروں میں تمباکو نوشی کی ممانعت پر مبنی بورڈ آویزاں کرنے اور اسکے نقصانات سے آگاہی کیلئے اقدامات کرنیکی تاکید کی۔انہوں نے تمام محکموں سے کہا وہ اس حوالے سے ماہانہ رپورٹ بھی ڈی سی آفس میں جمع کرائیں۔