مضر صحت،غیر معیاری اشیا کی فروخت پر4 دکانیں سیل
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد میں مختلف مقامات پر کارروائی کی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اور غیر معیاری اشیا کی فروخت پر 4 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ بھاری مقدار میں غیر معیاری سامان قبضہ میں لے لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز فیصل آباد میں مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے اذان جنرل سٹور پر چھاپہ مار کر گٹکا کی فروخت کرنے پر سیل کرتے ہوئے 550 ساشے گٹکا ضبط کر لئے جبکہ ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ کی فروخت کرنے پر باڑا ملک شاپ اینڈ ٹی سٹال کو سربمہر کر دیا علاوہ ازیں زائد المیعاد اشیا کے استعمال اور صفائی کے ناقص استعمال پر ککو بلیک کیفے اور پچھلی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اور لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر شاہد فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا۔