فیصل آباد کا مدینہ ڈویژن کرائم میں سر فہرست,8962مقدمات,30قتل,19بچے اغوا

فیصل آباد کا مدینہ ڈویژن کرائم میں سر فہرست,8962مقدمات,30قتل,19بچے اغوا

3204اشتہاری پولیس کیلئے مستقل چیلنج ،وارداتوں کی مسروقہ مالیت 29 کروڑ 73 لاکھ میں سے صرف 31 فیصد برآمد کروایا جاسکا،علاقہ بڑا ہونے کی وجہ سے کرائم زیادہ :ایس پی ارسلان شاہ زیب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ضلع بھر میں مدینہ ڈویژن کرائم میں سرفہرست،رواں سال مختلف جرائم کے 8962 مقدمات درج کئے گئے .30 قتل اور 9 اندھے قتل رپورٹ ہوئے ،19بچوں کو اغوا کیا گیا،3204اشتہاری مجرم تاحال مدینہ ڈویژن پولیس کیلئے چیلنج بن گئے ۔وارداتوں کی مسروقہ مالیت 29 کروڑ 73 لاکھ میں سے صرف 31 فیصد برآمد کروایا جاسکا۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد مدینہ ڈویژن کی کارکردگی فیصل آباد ضلع کے پانچوں ڈویژنز میں سے ناقص ترین رہی پولیس رپورٹ ہونے والے کرائم ریکارڈ کے مطابق رواں سال کل آٹھ ہزار نو سو باسٹھ مقدمات درج کئے گئے ،رواں سال مدینہ ڈویژن کے 8تھانوں کی حدود میں انیس بچے اغوا ہوئے ،تھانہ مدینہ ٹائون،تھانہ پیپلزکالونی،تھانہ منصورآباد،تھانہ چک جھمرہ،تھانہ ساہیانوالہ، تھانہ فیڈمک،تھانہ سرگودھاروڈ اور تھانہ نشاط آباد کی حدود میں ہاؤس اور شاپ رابری کی 52،نقب زنی کی 517،موٹرسائیکل ڈکیتی کی 84،کار چوری کی 47 اور موٹرسائیکل چوری کی 340 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،مدینہ ڈویژن کے 8 تھانوں کی پولیس 3204 اشتہاری پکڑنے میں تاحال ناکام ہے ۔اس حوالے سے ایس پی مدینہ ڈویژن ارسلان شاہ زیب کا موقف ہے کہ مدینہ ڈویژن کا علاقہ بہت بڑا ہے جس میں انڈسٹریل ایریا بھی شامل ہے جس وجہ سے کرائم دیگر ٹائونز کی نسبت زیادہ ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں