سی پی او آفس کا بطور ’’تمباکو سے پاک عوامی مقام‘‘ کا افتتاح

سی پی او آفس کا بطور ’’تمباکو سے پاک عوامی مقام‘‘ کا افتتاح

تمباکو نوشی سے روزانہ 438 افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں،سہیل چودھری

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کیپٹن(ر)سہیل چودھری نے سی پی او آفس کا بطور ’’تمباکو سے پاک عوامی مقام‘‘ کا افتتاح کر دیا۔فیصل آباد میں تمباکو نوشی قانون کا اطلاق سب سے پہلے سی پی او آفس پر لاگو ہو گا۔ پنجاب میں یہ نمایاں مثال سی پی او فیصل آباد نے قائم کی۔ اس موقع پرسی پی او فیصل آباد نے کہا تمباکو نوشی سے روزانہ 438 افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں جبکہ 1200 پاکستانی بچے روزانہ تمباکو نوشی شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاشیشہ اور دوسری تمباکونوشی مصنوعات فروخت اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروا ئی کی جا ئیگی۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹوبیکو سموک فری سیٹیز وزارت قومی صحت منہاج السراج،اے ایس پی پیپلز کالونی اسد علی،پراجیکٹ منیجر محمد آفتاب احمد، صادق الحسن ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ٹوبیکو کنٹرول فیصل آباد بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں