پیرمحل:چک نمبر320گ ب روڈ ،حکومتی توجہ کا منتظر
تین تین فٹ گہرے گڑھے ،بارش کے باعث مکینوں کا آناجانا محال
پیرمحل ( نمائندہ دنیا )لاکھوں لوگوں کی گذر گاہ چک نمبر320گ ب روڈ ،حکومت کی توجہ کا منتظر تین سال سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ بارش کے باعث مکینوں کا آناجانا محال ہے جبکہ تین تین فٹ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں اور سڑک سکڑ کر صرف چھ فٹ رہ گئی ہے جبکہ ہر دورمیں ایم پی اے ، ایم این ا یز نے سڑک کو دورویہ کرنے کے نام پر ووٹ حاصل کیے مگر اقتدار حاصل کرنے کے بعد اپنے وعدوں کوبھول گئے جبکہ محکمہ ہائی وے اور ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی ، ایم پی اے گرانٹ سمیت کسی بھی مجاز اتھارٹی نے لاکھوں افراد کی گذرگاہ کو بنانا گوارا نہیں کیا درجنوں دیہات کے طلبا و طالبات مشکلات کا شکار ہین سماجی، سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور چک نمبر320گ ب روڈ بنانے کامطالبہ کیا ہے ۔