ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر، جنوری میں 1329 درخواستوں پر ریلیف فراہم

ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر، جنوری میں 1329 درخواستوں پر ریلیف فراہم

کسی قسم کی بد دیانتی برداشت نہیں کی جائیگی،افسر ماتحت سٹا ف کی محکمانہ کارکردگی پر گہری نظر رکھیں،ڈائریکٹر جنرل

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر پر ماہ جنوری2021 سے اب تک شہریوں کی مختلف شعبوں سے متعلق 1329 درخواستوں پر ریلیف فراہم کیاگیا اس ضمن میں محکمانہ کارکردگی کی کڑی مانیٹر نگ کی جارہی ہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل خواجہ کے زیر صدارت اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز، چیف انجینئر شاہد محمود، ڈائریکٹر ز مہر ایوب، جنید حسن منج، اسما محسن، حسن ظہیر، سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ، انچار ج ون ونڈو کاؤنٹر عبد اللہ نور و دیگر افسر اجلاس میں موجود تھے ۔ اس موقع پربتایاگیا کہ اس عرصے کے دوران شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ سے متعلق جائیدادوں کی ٹرانسفر سمیت دیگر امور سے متعلق بلڈنگ پلان منظوری، ٹی پی رپورٹ ودیگر کاموں سے متعلق 686 درخواستوں کو نمٹایاگیا جبکہ شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے حوالے سے 636 درخواستوں پر کارروائی مکمل کی گئی اسی طرح کچی آبادیوں کے امور کے بارے میں چھ درخواستوں پر ریلیف فراہم کیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیاکہ کسی قسم کی بدد یانتی، بے قاعدگی یا فرائض سے پہلوتہی قطاً برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے افسر وں سے کہا وہ اپنے ماتحت سٹا ف کی محکمانہ کارکردگی پر گہری نظر رکھیں اور سروسز کے معیار میں مزید اضافے کیلئے تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں