گیس ری فلنگ کے الزام میں چار افراد گرفتار

گیس ری فلنگ کے الزام  میں چار افراد گرفتار

گیس ری فلنگ کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیاگیا، رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رانا محمد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گیس ری فلنگ کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیاگیا، رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رانا محمد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ثانی چوک میں زکریا سیف،نگہبان پورہ میں علی رضا،نورانی چوک میں الطاف اور مٹھائی والا چوک میں قاسم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا اور سامان قبضے میں لے کر ان کو حوالات میں بند کرکے مقدمات درج کرلئے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رانا محمد عباس کے مطابق گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں