’’تمباکو نوشی کے دھویں سے پاک شہر‘‘ بارے تربیتی نشست

’’تمباکو نوشی کے دھویں سے پاک شہر‘‘ بارے تربیتی نشست

خلاف ورزی پر 250ہوٹلز کو 24لاکھ 85ہزار جرمانہ ،11سیل کئے گئے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی آفس میں 30 سے زائد ہوٹل منیجرز کیلئے ’’ تمباکو نوشی کے دھویں سے پاک شہر‘‘ کے حوالے سے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈائریکٹر ٹوبیکوکنٹرول وزارت قومی صحت ڈاکٹر ثمرہ مظہر اورایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عفت النسا مہمانان خصوصی تھیں۔ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرنمرہ حنیف اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے بتایا اس سال فیصل آباد میں تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزی پر 250 ہوٹلز کو 24 لاکھ 85ہزار روپے جرمانہ اور 11 ہوٹلز کو سیل کیا جاچکا ہے ۔ پراجیکٹ منیجر محمد آفتاب احمد نے ہوٹل منیجرز کو انسداد تمباکو نوشی کے قوانین سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اگر کوئی کسٹمر یا ملازم ہوٹل کی حدود میں تمباکو نوشی کرتا ہے تو ہوٹل منیجر کو اختیار حاصل ہے کہ ان کو ہوٹل کی حدود سے باہر نکال دے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹلز منیجرز کو تاکید کی کہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ بعد ازاں ڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹریننگ مکمل ہونے پر شرکا میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر صادق الحسن ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر برائے ٹوبیکو کنٹرول ودیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں