ایف ڈی اے کے زیر اہتمام نیلامی22، پلاٹ فروخت

ایف ڈی اے کے زیر اہتمام نیلامی22، پلاٹ فروخت

پلاٹس کی قیمت 10کروڑ 20 لاکھ پچاس ہزار روپے حاصل ہو گی

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب کمرشل و رہائشی پلاٹس کی دو روزہ نیلامی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ آفس ایف ڈی اے سٹی میں منعقدہوئی ۔اس دوران نیلام عام میں 10کروڑ 20 لاکھ پچاس ہزار روپے کی قیمت میں مجموعی طور پر 22پلاٹ فروخت ہوئے جن میں ایک کنال رقبہ کے تین، دس مرلہ کے سولہ، پانچ مرلہ کے دو اور ایک کمرشل پلاٹ شامل ہے ۔ نیلامی کی نگرانی نیلام کمیٹی کے اراکین نے کی جن میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، پراجیکٹ ڈائریکٹر حبیب الرحمن، ممبر گورننگ باڈی یاسر انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر شہزاد ودیگر شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں