کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر امن ممکن نہیں :ڈپٹی کمشنر

کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر امن ممکن نہیں :ڈپٹی کمشنر

کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ،ہندوستانی فوج کے قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر علاقائی امن ممکن نہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ کے سلسلے میں کشمیریوں کے جدوجہد آزادی پر مشتمل تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد تصاویر دیکھتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ27۔اکتوبر 1948ء کو کشمیرمیں ہندوستانی فوج کے داخلہ اور قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں