مختلف واقعات میں خاتون سے زیا دتی، اغوا کی کوشش

مختلف واقعات میں خاتون سے زیا دتی، اغوا کی کوشش

تھانہ مرید والہ میں زین العابدین کی مدعیت میں پولیس نے 20 سالہ( ن ) کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چوڑ ماجرہ کے عبدالحمید پولیس کو بتایا میری پوتی 8 سالہ (ا)دکان پر گئی جو لاپتہ ہوگئی ، تلاش کرنے پر عمران نامی شہری کے گھر سے بچی کی آوازیں سنیں جو اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا جس پر پولیس نے عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، عطاالرحمن نے تھانہ رضا آباد پولیس کو بتایا میری 16سالہ بہن (ا) کو نامعلوم افراد نے اغواکرلیا ،تھانہ پیپلزکالونی پولیس کے مطابق رضیہ سلطانہ نامی خاتون کی بہن 16 سالہ ایمان فاطمہ کو تین ملزم گاڑی پر اغوا کرکے لے گئے ۔تھانہ ساندل بار کے علاقے میں محمد اکبر نے موقف اختیار کیا کہ اس کے برادرنسبتی نے گھر میں داخل ہو کر اسکی بیٹی عاصمہ کو اغوا کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں