ارفع کریم رندھاوا کی نویں برسی پرتقریب کاانعقاد

 ارفع کریم رندھاوا کی نویں برسی پرتقریب کاانعقاد

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کم عمر ترین ورلڈ مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی نویں برسی پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ارفع کریم نے چھوٹی عمر میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور ان کی جلائی ہوئی شمع آج روشنی تقسیم کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ارفع کریم کی غیر معمولی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر عبورودیگر شاندار صلاحیتیں طالب علموں کے لئے باعث تقلید ہیں جنہوں نے کم عمری میں عظیم کارنامہ سرانجام دیکر دنیا میں تہلکہ مچایا اور پاکستان کا مقام بلند کیا۔ارفع کریم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ نسل کو ان کے کارناموں سے روشناس کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ان کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں