چک جھمرہ کا جناح پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

چک جھمرہ کا جناح پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

چک جھمرہ (نامہ نگار)چک جھمرہ کا جناح پارک انتظامیہ کی عدم توجہگی کی بھینٹ چڑھ گیا پارک کی خستہ حالی کو دیکھ کر عوام نے پارک کو خیر باد کہہ دیا جس وجہ یہاں پر نشیئوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

جبکہ انتظامیہ نے پارک کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے ،چک جھمرہ شہر کے اکلوتے پبلک پارک کی خستہ حالی نے اس کو ویران کردیا ہے پارک میں عوام کے بیٹھنے کے لیے رکھے گئے بنچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ پارک میں روشنی مہیا کرنے والی لائٹس ناکارہ ہوچکی ہیں اسی طرح پارک کی باؤنڈری وال کو توڑ کر یہاں سے الفلاح سکول کے بچوں نے گزرنے کا راستہ بنا رکھا ہے اس سیرگاہ کی باؤنڈری وال پر لگی ہوئی لوہے کی حفاظتی باڑ تک اپنی جگہ سے غائب ہوچکی ہے ۔

دوسری جانب جناح پارک میں لگائے گے متعدد درخت اور پودے بھی کاٹ لیے گئے ہیں پارک کو سیراب کرنے کے لیے لگایا جانے والا ٹیوب ویل خراب ہونے کے ساتھ آبپاشی کے لیے بنائے جانے والے نالے تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ پارک میں موجود ایک کینال رقبہ کے لگ بھگ بنایا گیا تالاب بھی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جوہر کی شکل اختیار کرچکا ہے جس سے پارک میں تعفن پھیلا ہوا ہے ان حالات کو دیکھ کر عوام نے پارک کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں