موٹر سائیکل پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 75 ج ب کے قریب پٹرولنگ پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو روک کر چیک کیا۔ جس نے موٹر سائیکل پر غیر قانونی طور پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ جسے حراست میں لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔