ایف بی آر انٹیلی جنس ونگ نے کروڑوں کے سگریٹ پکڑ لئے
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ایف بی آر انٹیلی جنس ونگ کی کارر وائی ، کروڑوں روپے کے غیر قانونی سگریٹ پکڑ لئے ۔
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی سگریٹ کی غیر قانونی فروخت کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سگریٹ کے 60 ہزار پیکٹ پکڑ لیے ، آئی اینڈ آئی حکام کے مطابق سگریٹ پر 25 لاکھ روپے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کی گئی تھی ۔ برآمد شدہ سگریٹ اور ٹرک تحویل میں لے لیے گئے ، کارر وائی ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن عمران ظفر کی سربراہی میں کی گئی ہے ۔