نور انصاری انڈسٹریل سکول میں 15 روزہ کوکنگ کورس کا افتتاح

نور انصاری انڈسٹریل سکول میں  15 روزہ کوکنگ کورس کا افتتاح

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)نور انصاری انڈسٹریل سکول سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں 15 روزہ کوکنگ کورس کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آمنہ عالم نے کیا۔

کوکنگ کورس کی افتتاحی تقریب چیف پیٹرن حاجی ناصر انصاری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر طاہر، جنرل سیکرٹری ارشد قاسمی، فنانس سیکرٹری حاجی صغیر احمد انصاری سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھانا پکانے کا ہنر سیکھنا ہر عورت کی بنیادی خواہش ہوتی ہے ، نور  انصاری انڈسٹریل سکول سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے 15روزہ کورس کے انعقاد سے علاقہ کی خواتین کی اہم ضرورت کو پورا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں