جامعہ عبداللہ بن عباسؓ میں تقسیم اسناد و دستار بندی

جامعہ عبداللہ بن عباسؓ میں تقسیم اسناد و دستار بندی

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )جامعہ عبداللہ بن عباس ؓمیں سالانہ تقریب ختم مشکواۃ شریف ،تقسیم اسناد و دستار بندی کا انعقاد،نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو سائلین بطور انعام دی گئیں۔

حفاظ گرائمر سکول جھنگ کا واحد ادارہ ہے جو حفاظ کو 5 سال میں میٹرک کروا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مولانا پروفیسر مدثر خلیل نے تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر علماء و حفاظ کی دستار بندی کی گئی امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلباء میں دینی کتب و اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ پورا سال حاضر طلبہ اور اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کیلئے شیلڈز اور انعامات بھی دیئے گئے جلسہ کی صدارت مولانا قاری شفیق رحیمی مسئول وفاق المدارس العربیہ شعبہ تحفیظ ضلع جھنگ نے کی مولانا پیر حبیب اللہ نقشبندی مجددی، حافظ طاہر بلال چشتی، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا عتیق الرحمن، حاجی امتیاز ،مولانا عبدالماجد نے سیرت طیبہ پر خطاب کیا طلباء نے اردو، عربی اور انگلش میں تقاریر کیں ۔ حفظ میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء کو 8 سائیکلیں انعام دی گئیں ناظم اعلیٰ مولانا مدثر خلیل نے جامعہ اورشاخہائے جامعہ بنات و بنین کا تعارف پیش کیا اور خطاب کرتے کہا بانیان ادارہ مولانا عتیق الرحمٰن اور تمام اساتذہ کی شب روز محنت سے ادارہ بام عروج تک پہنچے گا ۔ مولانا خواجہ خلیل سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف نے طالبعلم کا نکاح پڑھایا اور ملکی و جامعہ کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں