نو مسلم غرباء، مستحقین میں ماہانہ راشن،وظائف تقسیم

نو مسلم غرباء، مستحقین میں ماہانہ راشن،وظائف تقسیم

چناب نگر(نامہ نگار)خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ نصرت آباد چناب نگر میں نو مسلم غرباء، مستحقین میں انوار ختم نبوت ٹرسٹ کی طرف سے ماہانہ راشن،وظائف تقسیم کیے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے چیئر مین انوار ختم نبوت ٹرسٹ مولانا قاری رفیق نفیسی اورمولانا مفتی عتیق الرحمن نفیسی نے کہا کفالت کا مقصد نو مسلمین کے ایمان کو بچانا ہے۔

قادیانی اپنی آمدن کا10فیصد جماعت احمدیہ کو دیتے ہیں اہل اسلام نبی کریمؐ کی ختم نبو ت کے تحفظ کے لیے 10فیصد تو کیا اپنا سب کچھ بھی قربان کر دیں تو بھی کم ہے ، ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دینگے حرمت رسول ؐ ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔نامور روحانی شخصیت سینئر صحافی حاجی بشیر حسین چمن سماجی رہنما حاجی عبدالغفار، مولانا قاری رفیق نفیسی نے راشن اور و ظائف تقسیم کیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں