سیلز مین کو اغوا کے بعد امپورٹڈ سگریٹ سے محروم کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیلز مین کو اغوا کے بعد گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل اور ہزاروں روپے مالیت کے امپورٹڈ سگریٹ سے محروم کردیاگیا۔
پیپلزکالونی کے علاقے میں نجی سگریٹ کمپنی کا سیلز مین شہزاد علی مارکیٹ میں موجود تھا کہ ڈی گراوّنڈ کے قریب سے کار سوار ملزموں نے اسے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیااور اسکے قبضے سے نقدی، موبائل اور سگریٹ کے ہزاروں روپے مالیت کے پیکٹ چھین لئے ، بعد ازاں مغوی کو چک نمبر 71 گ ب کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔