نوجوان نسل کوتمباکو نوشی سے بچانے کیلئے آگاہی واک

 نوجوان نسل کوتمباکو نوشی سے بچانے کیلئے آگاہی واک

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)انسداد تمباکو نوشی کے عالمی کے حوالے سے تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اسکے مضراثرات سے نوجوانوں کو۔۔

 بچانے کی آگاہی کے لئے واک کی گئی جس میں پروفیسر ڈاکٹرامتیاز ڈوگر،پروفیسر ڈاکٹر ارم صدیق، جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات انوارخان،ثمرین افضل ، فیض محی الدین،ڈاکٹر معاذ،آمنہ اکرم کے علاوہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر امتیاز ڈوگر ودیگر مقررین نے کہا یہ دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اسکے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں سیمینارز،واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ واک کا مقصد تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں