اے ڈی بی کے وفدکا اربن ٹرانسپورٹ سسٹم منصوبے کاجائزہ

اے ڈی بی کے وفدکا اربن ٹرانسپورٹ سسٹم منصوبے کاجائزہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے فیصل آباد میں اربن پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کیلئے مستحکم فنانسنگ ماڈل کی تیاری کے اقدامات کئے جارہے ہیں جسکے تحت بی آر ٹی (بس ریپڈ ٹرانسپورٹ)کی طرز پر ٹرانسپورٹ سسٹم کے اجراء کی منصوبہ سازی کی جائیگی۔

اس سلسلے میں اے ڈی بی کے تین رکنی وفد نے کوآرڈینیٹر ہماڈاہا کی قیادت میں فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری سے ملاقات کی۔ انہوں نے وفد کا خیر مقدم کرتے اربن ٹرانسپورٹ سسٹم میں اے ڈبی کے فنانسنگ ماڈل کی تیار ی کو سراہا اور انہیں فیصل آباد ماسٹر پلان کے تحت شہر کے لئے مجوزہ ٹرانسپورٹ سسٹم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے بتایاکہ شہری تقاضوں کے مطابق زوننگ کرکے اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے مختلف روٹس، بس ٹرمینلز، ٹریفک مینجمنٹ کے معاملات و دیگر ضروری امورکی نشاندہی کی گئی ہے ۔ فیصل آباد کوباکفایت معیاری اربن ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے جس کیلئے اے ڈی بی کی تکنیکی و مالی معاونت بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں