دوافراد سے جیب تراشی ،خاتون کے پرس کاصفایاکردیا

دوافراد سے جیب تراشی ،خاتون کے پرس کاصفایاکردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہر میں مختلف مقامات پر دوافراد سے جیب تراشی جبکہ خریداری کیلئے آئی خاتون کے پرس کا بھی صفایاکردیاگیا۔

 تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں شاپنگ کیلئے آئی آمنہ بی بی اور ندیم نامی شہری خریداری میں مصروف تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزموں کی جانب سے انکے پرس اور جیبوں سے نقدی اور موبائل فون نکا ل لئے گئے ۔ تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب بس کے انتظار میں کھڑے شفقت نامی مسافر کی جیب سے نامعلوم جیب تراشوں کی جانب سے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا گیا۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں