ماسٹر جاوید اقبال میموریل بیل گاڑی دوڑ کے سالانہ مقابلے

 ماسٹر جاوید اقبال میموریل بیل گاڑی دوڑ کے سالانہ مقابلے

پیرمحل(نمائندہ دنیا)سالانہ آل پاکستان ماسٹر جاوید اقبال میموریل بیل گاڑی دوڑ کے مقابلوں کاانعقاد ،جوشیلا اور خوشبو جوڑی پہلے نمبر پر رہی۔ پیرمحل بائی پاس کے قریب 16ویں سالانہ بیل گاڑی دوڑ ٹورنامنٹ کے منفرد مقابلوں میں بیلوں پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے اعلیٰ نسل کے 200 قریب بیلوں اور مالکان نے شرکت کی۔

ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے پنجاب بھر سے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی اس دوران علاقے میں جشن کا سماں تھا۔ لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ۔فائنل دوڑ کے مہمان خصوصی چوہدری اسجد بھولا تھے ٹورنا منٹ میں نامور بیلوں جن میں انگریز بیل، برج خلیفہ بیل، جگنو بیل، آتش بیل، لاڑا،سٹار بیل فخر پنجاب فخر ٹوبہ چھینا ،شیردل،سورج ،ہیرا بیل،پٹولہ، ٹائیگر ، لاکھا اور کتوبر، چڑی بیل ،ولائیتی گھوڑا، بلیو سٹار شامل تھے پہلے نمبر پر آنے والے بیلوں کی جوڑی کو 50 ہزار ، دوسرے نمبر پر آنے والے بیلوں کو 30 ہزار ، تیسرے نمبر پر آنے والے بیلوں کو20ہزار نقد رقم دی گئی۔ کامیاب بیلوں کے مالکان میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔بیل کے مالک چوہدری عبدالسلام نے کہا کہ انکے بیل ہر سال ان مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں کیونکہ یہ زمینداروں کا خالص دیسی کھیل ہے ۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عاصم جاوید نے کہا کہ وہ سولہ سال سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں