رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ ، ڈی سی کائونٹرز بھی غیر فعال

رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ ، ڈی سی کائونٹرز بھی غیر فعال

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں سستے بازار نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔

 فیصل آباد میں میگا مارٹس اور سپر سٹورز کے ڈی سی کائونٹرز بھی غیر فعال ہیں جسکے باعث شہریوں کودوہرے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور سفید پوش طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا نومنتخب وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی جانب سے سابق دور حکومت میں شروع کیا جانے والا سستے رمضان بازاروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ مستحق افراد کے گھروں تک راشن کے بیگز پہنچائے جائیں گے لیکن اس پالیسی میں سفید پوش طبقے کو نظر انداز کردیا گیا ہے فیصل آباد میں سفید پوش طبقے کی سہولت کے لیے قائم کروائے جانے والے ڈی سی کائونٹرز بھی جزوی طور پر غیر فعال ہیں جس سے اس طبقے کو دوہرے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ سفید پوش طبقے کے لیے بھی کوئی پالیسی بنائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں