ٹو بہ،5ہزار سے زائد پتنگیں،کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد

ٹو بہ،5ہزار سے زائد پتنگیں،کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او عبادت نثار کی سربراہی میں پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ بازی کی ۔ْ۔۔

روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ، پولیس نے ضلع بھر پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 60سے زائد مقدمات درج کر کے ملزموں کو گرفتار کرکے 5ہزار سے زائد پتنگیں اور متعدد کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کی پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں سخت مانیٹرنگ اور آگاہی مہم جاری ہے ، اس سلسلہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں آگاہی لیکچرز دیئے جارہے ہیں اور آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ،ڈی پی او عبادت نثار کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل بن چکا ہے ، شہری اس خونیں کھیل سے اجتناب کریں ،موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور گردن پر مفلر وغیرہ لپیٹ لیں، اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ ضرور لگوائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں