ننگانہ چوک کی تزئین وآرائش مکمل کرلی ، آصف رئوف

 ننگانہ چوک کی تزئین وآرائش مکمل کرلی ، آصف رئوف

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان نے ۔۔

گرین فیوچر ویژن کے تحت ننگانہ چوک کی تعمیر مکمل کر لی ہے ۔چوک کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں پینٹ ورک،گھا س اور پودوں کی شجرکاری اور گرلز کی تنصیب و دیگر امور شامل ہیں دیگر چوکوں کی تزئین و آرائش پر بھی کام جلد از جلد کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننگانہ چوک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی سعد قریشی اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ بھی موجود تھے ۔ ڈی جی پی ایچ اے نے مزید ہدایات جاری کیں اور چوک کی بیوٹیفکیشن میں اضافے کے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے اُنھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے شہر کی بیوٹیفکیشن میں اضافے کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ۔ننکانہ چوک اور ماڈل ٹاؤن چوک کی تزئین و آرائش کا کا م مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ملتان کی گرین بیلٹس اور چوکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ شجرکاری کرنے کے ساتھ ساتھ پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری اہم مرحلہ ہے جس کے لیئے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے جس پر عمل پیرا ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں