بھکر کا اہم تجارتی مرکز جنڈانوالہ بنیادی سہولیات سے محروم

 بھکر کا اہم تجارتی مرکز جنڈانوالہ  بنیادی سہولیات سے محروم

علی خیل(نمائندہ دنیا )ضلع بھکر کا اہم تجارتی مرکز جنڈانوالہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے جنڈانوالہ کا دیرینہ اور ۔۔

اہم مسئلہ نکاسی آب کا ہے ممبران اسمبلی کے جنڈانوالہ کو ماڈل سٹی بنانے کے دعوے دھرے رہ گئے ناقص حکمت عملی سے بنایا جانیوالا سیوریج سسٹم غیر فعل ہو چکا ہے شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے گندے پانی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے مین بازار میں سیورج کے گندے پانی سے تاجران کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے تاجران کی طرف سے بار بار متعلقہ اہلکاروں وآفیسران کو شکایات کے باوجود مسئلہ کا حل نہ ہو سکا اس دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے مین بازار جنڈانوالہ کے تاجران نے احتجاج ریکارڈکرواتے ہوئے ڈی سی بھکر‘کمشنر سرگودھا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں