لاری اڈا کے قریب رکشہ ڈرائیورز کے لٹنے کا سلسلہ جاری

لاری اڈا کے قریب رکشہ ڈرائیورز کے لٹنے کا سلسلہ جاری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)لاری اڈا کے قریب رکشہ ڈرائیورز کے لٹنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا سکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے گارڈز فی رکشہ 200 روپے وصولی کررہے ہیں سکیورٹی گارڈز نے بھتہ وصولی کے ساتھ عیدی مہم شروع کررکھی ہے ۔

فیصل آباد لاری اڈا میں سکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے گارڈز لاری اڈا کے قریب ناکہ لگا کر رکشہ ڈرائیورز سے بھتہ وصول کرتے ہیں اس سے قبل بھی معاملہ رپورٹ ہوا روزنامہ دنیا نے خبر شائع کی جس پر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی اور سکیورٹی گارڈز کی بھتہ وصولی بند نہ ہوسکی سکیورٹی گارڈز فی رکشہ 200 روپے یومیہ وصول کررہے ہیں ذرائع کے مطابق جمع ہونے والے پیسے مبینہ طور پر اعلیٰ افسروں تک بھی پہنچائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے افسر ایکشن لینے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں