ٹو بہ : پولیس کی عدم توجہی ، انسداد گداگری مہم ناکام

ٹو بہ : پولیس کی عدم توجہی ، انسداد گداگری مہم ناکام

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی عدم توجہی سے انسداد گداگری مہم بری طرح ناکام ،ریڑھیوں اور رکشاؤں پر بڑے لاؤڈ سپیکر لگا کر مانگنے والے پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔۔۔

ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری صحت مند  پیشہ ور بھکاریوں،نشہ کے عادی گداگروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ، ضلع بھرمیں نامعلوم علاقوں سے آکر شاہراؤں، چوکوں اور دیگر عوامی مقامات پر بہرو پئیے پیشہ ور گداگراور برقعہ پوش خواتین بھیک مانگنے کی آڑ میں گھروں میں داخل ہوکر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، جبکہ شہری صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاریوں،نشہ باز گداگروں کے ہاتھوں سرعام لٹ رہے ہیں، پیشہ ور بھکاریوں نے گدھا ریڑھیوں اور موٹر سائیکل رکشاؤں پر بڑے بڑے لاؤڈ سپیکر لگا رکھے ہیں ،جن پر ٹیپ ریکارڈ میں بھیک مانگتے ہیں سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ فعال کرتے ہوئے سرکاری سطح پر ضلع بھر میں انسداد گداگری مہم چلائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں