مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ

مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں۔۔

 خود ساختہ اضافہ کردیا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کرایوں کو ریگولرائز کروانے میں ناکام ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کے فوری بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مال بردار اور مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے ریجنل ٹرانسپورٹرز اتھارٹی کی جانب نہ تو نئے کرائے جاری کیے گئے ہیں اور نہ ہی کرایوں میں خود ساختہ اضافے پر کوئی ایکشن لیا گیا ہے شہریوں کا روایتی شکوہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرائے کم نہیں ہوتے اور اضافے کے بعد فوری کرائے بڑھا دئیے جاتے ہیں اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے دو گنا سے بھی زائد کرایوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں