سابقہ رنجش پر تشدد ،فائرنگ کرکے لہولہان کردیا

 سابقہ رنجش پر تشدد ،فائرنگ کرکے لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو سابقہ رنجش پر تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہولہان کردیاگیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے بانساں والی گلی کے قریب مزمل نامی شہری کو ملزم ذیشان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے قابو کرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہولہان کردیاگیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں