ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت ،متعدد علاقوں میں کچرے کے ڈھیر

 ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت ،متعدد علاقوں میں کچرے کے ڈھیر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت اور لاپروائی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔۔۔

 ہجویری ٹائون،چباں،لاری اڈا،اسلام نگر اور اسلامیہ پارک کے علاقوں میں فضا تعفن زدہ ہوچکی ہے ۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کو صاف کرنے کی بجائے صرف اہم سرکاری دفاتر اور ان کے ارد گرد کے علاقوں کو صاف کرکے ہی پورے شہر کو صاف دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے کسی بھی رہائشی علاقے میں جائیں تو جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ملتے ہیں ہجویری ٹاون،چباں،لاری اڈا،اسلام نگر اور اسلامیہ پارک کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال سب سے زیادہ متاثر ہے موجودہ موسم میں بارش اور اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافے سے کچرے کے ڈھیروں سے ایسا تعفن اٹھتا ہے کہ سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے رہائشی علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے کہ لیکن ایف ڈبلیو ایم سی کے افسران سرکاری خرچے سے چلنے والے اے سی اور ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ستھرا پنجاب مہم شروع کی گئی اور اس مہم میں بھی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں