ایف آئی اے کا ایکشن ، میٹرز چوری پر فیسکو ملازم سمیت 4 گرفتار

ایف آئی اے کا ایکشن ، میٹرز چوری پر فیسکو ملازم سمیت 4 گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے نے کارر وائی کرتے ہوئے بجلی میٹرز کی چوری میں ملوث فیسکو ملازم سمیت 4ملز موں کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے اطلاع ملنے پر کار روائیاں کرتے ہوئے گرفتار ملزموں کے انکشاف پر فیسکو ملازم فدا کو حراست میں لے لیا۔ جس کی جانب سے مبینہ طور پر11میٹرز چوری کرکے مختلف سکریپ ڈیلرز کو فروخت کئے گئے ۔ ان میٹرز کو بجلی چوری کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے صدر بازار، فیض آباد پلی اور گرین ویو کالونی میں کارروائیاں کی گئیں۔ گرفتار ملز موں میں فدا ، رضوان، فہیم تاج اور عبید الرحمان شامل ہیں۔ گرفتار ملز موں کی نشاندہی پر مختلف سکریپ ڈیلرز سے پر چھاپے مارتے ہوئے بجلی میٹرز کی 56 باڈیز اور 4 میٹر کٹس برآمد کر لی گئیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں