شورکوٹ،مضافات کی نہروں میں پانی تاحال نہ چھوڑا جاسکا

شورکوٹ،مضافات کی نہروں میں پانی تاحال نہ چھوڑا جاسکا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ شہراور مضافات کی ششماہی نہروں میں تاحال پانی نہ چھوڑا جاسکا، کاشتکار پریشانی کا شکار، شورکوٹ شہر اور مضافات کے علاقوں کو سیراب کرنیوالی جلالپور مائینر۔۔۔

ماڑی مائینر سمیت دیگر نہروں میں تاحال پانی نہ چھوڑا جاسکا جس سے پریشان کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ قبل ازیں 15اپریل کو ششماہی نہروں میں پانی چھوڑ دیا جاتا تھا جس سے کاشتکار چاول ،باغات اور سبزی کی فصلوں کو سیراب کرتے تھے پانی نہ چھوڑ ے جانے سے ان فصلوں کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے کاشتکاروں نے ارباب اختیار سے فوری طور پر شورکوٹ کی ششماہی نہروں میں پانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں