روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے چھاپے ، جر مانے

روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر  عملدرآمد کیلئے چھاپے ، جر مانے

فیصل آباد(نیوز رپورٹر) ضلع بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے انسپکشن کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے ۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں تندوروں وہوٹلز پر 100 گرام وزنی روٹی 15 روپے اور 120 گرام نان کی 20 روپے کے حساب سے مقرر کی گئی قیمتوں اور وزن کو چیک کرتے ہوئے گرانفروشوں کو جرمانے کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں