8 اضلاع میں ڈیلی ویجرز سیورمین اور سینٹری ورکرز رکھ لیے گئے

 8 اضلاع میں ڈیلی ویجرز سیورمین اور سینٹری ورکرز رکھ لیے گئے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی دویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی منظوری کے بعد فیصل آباد سمیت 8 اضلاع میں ڈیلی ویجرز سیورمین اور سینٹری ورکرز رکھ لیے گئے سینٹری ورکرز اور سیورمین ایک ماہ کی قلیل مدت کے لیے رکھے گئے ہیں ۔

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ہدایت کے بعد دیگر اضلاع کی طرح فیصل آبادمیں بھی ڈیلی ویجرز سینٹری ورکرز اور سیور مین بھرتی کیے گئے ہیں میونسپل کارپوریشنز میں 120 اور میونسپل کمیٹیوں میں 100 ملازمین رکھنے کی اجازت ملی تھی نئے بھرتی ہونے والے سیورمین اور سینٹری ورکرز 9 مئی تک خصوصی صفائی مہم میں کام کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں